سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم

  • صفحات: 52
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2080 (PKR)
(پیر 27 دسمبر 2021ء) ناشر : مرکز السلام تعلیمی جھارکھنڈ انڈیا

قرآن مجیدکےساتھ سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے قرآن مجید میں بے شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے۔اور انسانیت کےلیے ایک عظیم مشعل راہ اور نمونۂ عمل ہے ۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ) میں اتباع سنت مطلوب ہے اسی طرح زندگی کےہر موڑاخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات اقدس کوبطور نمونہ پیش نظر رکھنا چا ہیے کیوں کہ دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز اسی میں پوشیدہ ہے۔ زیر نظر مختصر کتاب ’’سنت رسول کی تعظیم اور مخالفینِ سنت کے بارے میں سلف کاموقف ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبدالقیوم بن محمد ناصر السحیبانی حفظہ اللہ (استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ)کے تصنیف شدہ عربی رسالہ تعظيم السنة وموقف السلف ممن عارضها أو استهزأ بشئ منها کا اردورترجمہ ہے۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں قرآن وحدیث اور آثار سلف کی روشنی میں سنت رسول اللہﷺ کی اہمیت ومقام ومرتبہ اور اس کی عظمت پر مختصر مگر جامع انداز میں بڑی ہی قیمتی بحث کرتے ہوئے سلف صالحین کا سنت سے لگاؤ اور معاندین ومخالفین سنت کےساتھ ان کےردّ عمل کو واضح کرنے کےلیےان کی زندگیوں کےمتعددواقعات وحکایات کا بہترین انتخاب کیا ہے۔ اورسنت کی مخالفت کرنےوالوں ،اسے عقل کے ترازو پر تولنےوالوں، اوراس کےاوامر کی مخالفت کرنےوالوں کے خطرناک انجام سے لوگوں کو آگاہ کیاہے۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

5

عرض مترجم

7

تقریظ از فضیلۃ الشیخ محمد بن محمد المختار الشنقيطي / حفظہ اللہ

11

مقدمہ مؤلف

13

فصل: سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی تعظیم کے بیان میں

19

فصل: سنت کی تعظیم نہ کرنے والوں کا برا انجام

27

فصل: سنت کا مقابلہ کرنے والوں کے بارے میں سلف کا موقف

31

خاتمہ

39

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42723
  • اس ہفتے کے قارئین 468213
  • اس ماہ کے قارئین 1668698
  • کل قارئین113276026
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست